پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں پتنگ بازی ، 27 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ۔ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں راوی روڈ ،شفیق آباد ،شاہدرہ ،شاہدرہ ٹائون ،ٹبی سٹی ،مصری شاہ،نولکھا ،اسلام پورہ ،نیوانارکلی ،گجر پورہ ،شالیمار ،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو،لٹن روڈ ،مزنگ ،سمن آباد ،ملت پارک ،گلشن راوی ،شیراکوٹ ،وحدت کالونی ،اقبال ٹائون ،گلبرگ،لیاقت آباد ،فیصل ٹائون ،غالب مارکیٹ ،کاہنہ ،نصیر آباد ،کوٹ لکھپت ،نشتر کالونی ،فیکٹری ایریا،غازی آباد ،ہنجروال ،ٹائون شپ ،گرین ٹائون ،سٹی رائیونڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولیس پتنگ بازوں سے دیہاڑیاں لگاتی رہی ۔علاوہ ازیں لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بنانے ،فروخت کرنے ، اڑانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 27 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 45 سے زائد پتنگیں ، 01چرخی اور 18 سے زائد پنی و کچھی ڈور برآمد کر لی گئی ۔