عوامی حلقوں کا گکھڑ میں مچھر مار سپرے کرنے کا مطالبہ
گکھڑ منڈی (نامہ نگار) موسم تبدیل ہوتے ہی مکھی اور مچھروں کی بھرمار، صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی کی وجہ سے لوگ مختلف امراض کا شکار، عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے مچھر مار اسپرے کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ گکھڑ کے بعض مقامات پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیرمکھی اور مچھروں کی نر سریاں بن چکے ہیں جن کی وجہ سے لوگ مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیںسماجی حلقوں نے مچھر مار اسپرے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے میونسپل کمیٹی انتظامیہ مچھر مار اسپرے کرے۔