شمالی کوریا حقیقی خطرہ ، مسئلہ حل نہ کرنے کیلئے عالمی تعاون درکار ہے : اوباما
ٹوکیو (آئی این پی+ اے ایف پی) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جس انداز کی عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس صورت حال میں اس سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ غیرملکی یڈیاکے مطابق براک اوباما نے اتوار کو ٹوکیو میں ایک غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کو اس وقت کوئی منفعت دینا ممکن نہیں اور ایسی صورت حال میں اس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت مشکل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام روکنے کی کوششیں آسان نہیں، تاہم چین، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت عالمی برادری دبائو ڈالے تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقوام کو انفرادی کوششوں کی بجائے اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ شمالی کوریا حقیقی خطرہ ہے۔ مسئلہ حل کرنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا وہ علاقائی ممالک کے تحفظ کیلئے میزائل سسٹم یہاں نصب رکھے تاکہ شمالی کوریا کے میزائلوں سے بچا جا سکے۔ اس کے ہتھیاروں کا پروگرام نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ یہ بات انہوں نے تقریر کرتے کہی۔