سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا شخصیات سے رابطے ضروری ہیں : جمشید دستی
شاہ جمال(نامہ نگار)سیاست میں کچھ حرف آ کر نہیں ہو تا ہر سیاسی جماعت اور شخصیات سے رابطے ضروری ہوتے ہیں مفادات کے اسیروں کی عوامی راج پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،اجمل کالرو یونین کو نسل نہیں چلا سکا تمام کو نسلرز اس کے خلاف ہیں یونین فنڈز میں کرپشن کے بعد میرا اس سے کو ئی تعلق نہیں۔ان خیالات کا اظہارعوامی راج پارٹی کے سربراہ اورایم این اے 178جمشید احمد دستی نے ڈوگروں سے انتخابی اتحاد کے حوالہ سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ نئی انتخابی بساط کے لئے ان کے ڈوگر فیملی سے رابطے شروع ہو چکے ہیں سینئر سیاستدان اور بزرگ مسلم لیگی راہنما سردار شاکر ڈوگر کے بیٹے سردار عمر علی کے ساتھ ان کی ملا قاتیں ہو چکی ہیں۔