پائنیئر یونٹی کا اجلاس‘ یو ڈی ایف عہدیداروں کو عدالتی نوٹس جاری ہونے کا خیر مقدم
ملتان (نمائندہ خصوصی) پائنیئر یونٹی کے اجلاس میں میڈیکل ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلے میں خودساختہ الیکشن کمشنر ڈاکٹر فہیم لابر اور یو ڈی ایف کے عہدیداروں کو غیر آئینی اور غیر قانونی جنرل باڈی ٹینک بلانے عدالت کی طرف سے توہین عدالت نوٹس جاری کرنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فتح حق اور سچ کی ہو گی یو ڈی ایف کی جنرل باڈی ٹینک کے بعد ان کے نام نہاد الیکشن کمشنر کو بھی ڈاکٹروں نے مسترد کر دیا ہے۔