ببر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نئے عہدیداروں کا اعلان
حیدرآباد(نامہ نگار)ببر برادری کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم ببر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ ایاز بشیر ببر نے کی جبکہ اس موقع پر ببر برادری کے سینئر رہنما عبید اللہ خان ببر‘ حاجی بشیر احمد ببر اوررحیم ببر سردار نذیر احمد ببر‘ ذوالفقار ببر‘ علی محمد ببر‘ فیصل خان ببر‘ رئیس انیس احمد ببر‘ عطا محمد خان ببر علی علی اکبر ببر‘ ایڈووکیٹ شفیع‘ محمد ببر سمیت دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں پرانی باڈی کو توڑ دیا گیا جبکہ اجلاس میں شریک سب کی متفقہ رائے سے ایک نئی باڈی کا اعلان کیا گیا جس میں صدر نوشاد ببر ‘ نائب صدر یاسر ببر‘ جنرل سیکرٹری غلام شبیر ببر جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے ڈی ببرکو نامزد کیا گیا۔