سعد رفیق 28، سلمان رفیق 29 مارچ کو نیب طلب
لاہور (این این آئی) نیب لاہور نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو 28مارچ اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو 29مارچ کو طلب کرلیا۔ سعد رفیق سے نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 28مارچ کو نیب جائوں گا۔ جبکہ ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو 29مارچ کو دوپہر 12بجے طلب کیا گیا ہے۔