لاہور ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ سیرین ایئر کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے حادثے سے بچا لیا
لاہور (خبرنگار) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والی سیرین ایئر لائنز کی پرواز 520 کے ساتھ دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے طیارے کو مہارت کے ساتھ زمین پر اتار لیا اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو آگاہ کردیا۔ علاوہ ازیں کراچی واپس جانے والی سیرین ایئر لائنز کی پرواز 521 طیارہ کی مرمت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ طیارے کو پرندہ ٹکرانے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔