دنیا کو معلوم ہو گیا‘ کراچی پرامن شہر ہے: نجم سیٹھی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کراچی میں کرکٹ کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں،دنیا کو معلوم ہو گیا کہ کراچی پر امن شہر ہے،کراچی والو فائنل کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف میچوں میں بھی اسٹیڈیم کو اسی طرح بھرنا ہے چاہئے ، پی ایس ایل کرکٹ شائقین کا ہے کسی سیاسی جماعت، سیاسی شخصیت کا نہیں یہ آپ کی ملکیت ہے،اتوار کی شام پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کراچی کے شایقین کرکٹ کو پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے قیام میں سب کی کاوشیں ہیں اس میں وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ سندھ ، وزارت داخلہ و خارجہ اور دوسرے اداروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی مشکور ہیں ۔