پی ایس ایل فائنل ،میڈیا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور مقامی انتطامیہ کے درمیان رابطے کے فقدان کے سبب میچ کی کوریج کرنے والے میڈیا کو سکیورٹی اہلکاروں کے نامناسب سخت گیر رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میچ کی کوریج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو جاری کردہ ایکریڈیٹیشن کارڈز اور کار پارکنگ سٹیکرزکو بھی پولیس اور رینجرز اہلکارنے تسلیم کرنے سے انکار کیا۔فائنل کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کے تحت سٹیڈیم تک آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں سے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم میڈیا کے نمائندوں کو اس وقت شدید کرب سے گزرنا پڑا جب سکیورٹی اہلکاروں نے کار پارکنگ سٹیکرز اور ایکریڈیٹیشن کارڈز کو دیکھنے سے ہی انکار کردیا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو میلوں دور سے پیدل چل کر سٹیڈیم پہنچنا پڑا۔یہ صورتحال اس وقت مزید ابتر ہوگئی جب نیشنل سٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر