اعصام الحق قریشی اور پارٹنر میامی اوپن مینز ڈبلز ایونٹ سے باہر
میامی (این این آئی)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے پارٹنر مارچین میٹکوسکی میامی اوپن مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پہلے مرحلے میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر اور ڈیاگو شوارٹزمین نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور پولینڈ کے مارچین میٹکوسکی کو ہرا یا۔