جدہ: یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کویت میں بھی کیک کاٹا گیا
جدہ‘ کویت سٹی (امیر خان + عبدالشکور ابی حسن) پاکستان قومی یکجہتی فورم کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ صدارت انجینئر ڈاکٹر عبدالعلیم خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان قونصلیت جدہ کے ویلفیئراتاشی نجیب اللہ خان تھے۔ نظامت کے فرائض سید ریاض حسین بخاری نے ادا کئے۔ تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے قومی ترانے کے بعد پاکستانی سکول العزیزیہ کے طالب علم احمد زبیر نے نعتِ رسول مقبول پیش کی۔ ریاض بخاری نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ نجیب اللہ نے پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے 23 مارچ کو تاریخی اور قومی اہمیت کا دن قرار دیا۔ ڈاکٹر انجینئر عبدالعلیم نے قائداعظم‘ علامہ اقبال اور سر سید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر عبید امجد نے حفظان صحت کےا صولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ معروف شاعر زمرد خاں سیفی نے قوم دن کے حولے سے نظم پیش کی۔ عقیل اور انجینئر عبدالصبور نے بھی خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کویت کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد لیبر ہا¶س میں کیا گیا صدارت ملک طالب حسین صدیقی نے کی۔ تلاوت کی سعادت ملک طالب حسین نے حاصل کی‘ ہدیہ بحضور کونین نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ندیم قیصر اور مجاہد چشتی نے پیش کیا۔ زبیر شرفی نے کہا کہ قرارداد پاکستان بنیاد پاکستان تھی جس کے تحت یہ ریاست معرض وجود آئی اور مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کا تصور ہی نہیں بلکہ اس پر عمل بھی کیا گیا۔ طالب حسین نے کہاکہ آج فسلطین‘ عراق‘ لیبیا‘ شام‘ چیچنیا‘ کشمیر‘ افغانستان سے شہریوں سے پوچھا جائے کہ آزادی کیا ہے‘ توقیر مہر یوتھ ونگ نے کہاکہ پاکستان حاصل کرنے کے بعد ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کر پائے جن بدولت ہمارے آبا¶ اجداد نے قربانیاں دیں۔