ایرانی وفد کی ملاقات‘ دونوں ممالک میں تعلقات بڑھانے کی راہیں ہموار ہوں گی: افغان صدر
کابل (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔کابل میں ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد کے دورہ کابل سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی۔ایران کی خارجہ تعلقات کی سٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹرکمال خرازی نے اس موقع پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی جانب سے نوروز کی مبارک باد پیش کی ۔
کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان قیادت کی نگرانی میں امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ڈاکٹر کمال خرازی اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں، دوطرفہ اقتصادی تعاون خاص طور سے چابہار بندر گاہ کے توسیعی منصوبے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان صدر