مسلم لیگ ن کوئی نیا این آر او کرنے نہیں جارہی: رانا تنویر حسین
فےروز والہ(نامہ نگار ) وفاقی وزیردفاعی پیداوار راناتنویرحسین نے کہا حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد دوماہ میں عام انتخابات ہوجائیں گے ،حکومت کو کوئی این آراوکرنے نہیں جارہی ۔مخالفین نوازشریف کی مقبولیت سے خائف ہیں ،اسی لئے اس طرح کا منفی پراپیگنڈہ کیا جارہاہے ،قائد مسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف اپنے خلاف تمام مقدمات کاسامناکررہے ہیں وہ کبھی بھی ملک چھوڑ کرنہیں جائیں گے ۔عمران خان اورزرداری جس طرح ماضی میں ایک دوسرے پرکیچڑ اچھالنے آئے اورجس طریقے سے سینیٹ چیئرمین الیکشن میں دونوں نے ایوان بالا میں مفاہمتی اتحاد کیا اس کے پس منظرسے پوری قوم آگاہ ہے عام انتخابات میں عوام جھوٹ منافقت اورمفاد دھرنوں اورتوڑپھوڑ کی سیاست کرنے والوں کادھڑن تختہ کردیں گے ،مسلم لیگ (ن)اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بناپربھی2018 کے عام انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی اورعوام مسلم لیگ ن کوریکارڈ ووٹ دے کر تاریخی کامیابی سے ہمکنارکریں گے ۔ مسلم لیگ (ن ) اپنے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں مملکت خداداد پاکستان کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورمفکرپاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کی عملی تصویربنائیں گے
رانا تنویر حسین