شرافت اور حیا مسلمان کی پہچان ہے: حافظ ادریس
لاہور( خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ مسلمان مرد و عورت کی پہچان شرافت اور شرم و حیا ہے ۔ فحاشی و عریانی کا کلچر شیطان کی ایجاد ہے اور یہ انسانیت کے لیے زہر قاتل ہے ۔ پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کلچر کے نام پر اسلامی اخلاقیات کا جنازہ نکالا جارہاہے ۔ والدین کو سوچنا چاہیے کہ ان کے بچے اور بچیاں کل تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد کس مذہب اور دین کے پیروکار ہوں گے ؟ اور اساتذہ کو اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے سوچنا چاہیے کہ ان کا مقام و مرتبہ کیا ہے ۔شاہدرہ میں طلبہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم کار ِ انبیاؑ ہے اور حضور نے فرمایا کہ میں معلم بنا کر بھیجا گیاہوں ۔