شائقین کرکٹ کی واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد تلاشی بھی لی گئی تھی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کی واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد تلاشی بھی گئی ٗ خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ چیکنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ٗ چیکنگ کے بعد پی سی بی کا عملہ ٹکٹوں کی تصدیق کرتا رہا ۔تفصیلات کے مطابق تماشائیوں کو پارکنگ سے شٹل سروس فراہم کی گئی جو آغاخان ہسپتال، بحریہ یونیورسٹی یا ایکسپو سینٹر پر ڈراپ کرتے رہی ٗ جہاں سے اسٹیڈیم تک کا فاصلہ پیدل طے کیا گیا تاہم بزرگوں اور معزور شہریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لے جایا گیا اسٹیڈیم کے دروازے کھولنے اور شٹل سروس کا آغاز دوپہر 12 بجے ہوا جبکہ اسٹیڈیم کے دروازے 5 بجے بند کردیے گئے جس کے بعد کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائیوں صرف اپنا موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت تھی تاہم اسٹیڈیم میں کھانے سمیت کسی قسم کے آتشی اسلحے، چاقو، چھری، لائٹر، کیمرہ، ریڈیو، موبائل چارجر سمیت دیگر چیزیں لانے کی ممانعت کی گئی۔ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات رہے جبکہ اسٹیڈیم کے چاروں طرف 80 کیمرے لگا گئے گئے تھے۔