چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 اپریل کو ہو گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس‘ جسٹس میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس5اپریل کو طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اخترکو سپریم کورٹ میں لانے کی تجویز پر غور ہوگا۔جسٹس دوست محمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جگہ خالی ہے۔