پی ایس ایل کا فائنل دہشتگردی کو شکست ہے‘ خلیل ستی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ایس ایف خلیل ستی نے کراچی میں 9 سال بعد عالمی کرکٹ کی بحالی کو افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر قراردیا ہے خلیل ستی نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل نے دہشتگردی کو شکست دیدی یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی نے ثابت کر دیا وہ کرکٹ کے دیوانے ہیں عالمی کرکٹ کی بحالی سے اب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں عالمی کھیلوں کے دروازے کو بند نہیں کرسکے گی عالمی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کے عالمی سطح پر دورس نتائج برآمد ہونگے ۔ یہ پاکستان کی جیت ہے۔