شاہ کوٹ :کرنٹ لگنے سے ماں جاں بحق‘ بےٹی زخمی‘ لواحقےن کا شدےد احتجاج
شاہ کوٹ (نامہ نگار) نواحی گاو¿ں کٹےانوالی مےںکرنٹ لگنے سے ماں جاں بحق‘ بےٹی شدےد زخمی ہو گئی، لواحقےن نے روڈ بلاک کرکے شدےد احتجاج کیا۔ 55 سالہ رشےداں بی بی اور اسکی بےٹی پروےن چھت پر کام کر رہی تھےں قرےب سے گزرنے والی بجلی کے تاروں سے اچانک ہاتھ ٹکرا گےا جس سے وہ چھت سے نےچے گر کر شدےد زخمی ہو گئےں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جاتے ہوئے رشےداں بی بی دم توڑ گئی جبکہ پروےن اختر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے وقوعہ کے بعد لواحقےن نے نعش سڑک پر رکھ کر لےسکو حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی۔ سڑک کے دونوں اطراف ٹرےفک کی لمبی قطارےں لگ گئےں، مسافروں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خاتون جاں بحق