تربیلا توسیعی منصوبہ کا پی سی ون منظوری کیلئے پلاننگ کمشن کو بھجوانے کا فیصلہ
لاہور(کامرس رپورٹر) 1410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبہ کا پی سی ون وزارت ِ پانی و بجلی کی وساطت سے پلاننگ کمیشن کی منظوری کے لئے بھجوایا جارہا ہے ۔ منصوبے کا پی سی ون795.8ملین ڈالر پر مبنی ہے ۔ منصو بے کا پی سی ون منظوری کے لئے وزارتِ پانی و بجلی کو ارسال کیا جانا تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے ۔ پی سی ون منظوری کے لئے وزارتِ پانی و بجلی کو بھجوانے کا فیصلہ گزشتہ روز واپڈا ہائوس میں منعقد ہ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کی ۔جنرل منیجر (تربیلا ڈیم پراجیکٹ) اقبال مسعود صدیقی کی جانب سے اجلاس میں پی سی ون کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔ اتھارٹی نے پی سی ون میں لاگت کے تخمینوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ یہ منصوبہ 2018 ء میں دریائوں میں زیادہ پانی آنے کے موسم سے قبل ہی مکمل ہو جائے گا ۔منصوبے کی تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر5 کو اِس طرح پاور ٹنل میں تبدیل کیا جائے گا ۔