مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب 2 کروڑ سے زائد کا کاروبار ‘ چاول ‘ پام آئل‘ چینی ‘ گندم مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 23596 لاٹ کے سودے 5 ارب 2کروڑ 9 لاکھ 43 ہزار 9 سو 61 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی، سونے، چاول، پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 94.23 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 28.698 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1601.5 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 51236 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 61492 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3399 رپوے، ایک من پام آئل کی قیمت 4228 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 44.99 روپے اور 100 کلو گرام گندم کی قیم 2867 روپے میں بند ہوئی۔