جنوبی پنجاب سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے:وزیراعلی حمزہ شہباز
بہاولپور:وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر 8 اسپیڈو بسیں بہاولپور پہنچ گئی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ دورہ بہاولپور کے موقع پر سابق دور میں بند کی گئی بہاولپور اسپیڈو بس سروس عوامی مطالبے پربحال کردی تھی۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 12 اسپیڈو بسوں سے سروس کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ عوامی مطالبے پر دوسرے مرحلے میں مزید 8 بسوں کا آغاز کر دیا گیا ، جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔