Waqt News
Friday | August 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر ‎
  • سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا
  • فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک
  • ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات
  • میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

احمد ریاض، بڑا شاعر، عظیم انسان

Jun 26, 2022 8:56 AM, June 26, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
احمد ریاض، بڑا شاعر، عظیم انسان

استاد الاساتذہ محترم خواجہ محمد زکریا نے روزنامہ نوائے وقت کے شمارہ 12 جون میں ’’حبیب جالب، جہدِ مسلسل کی علامت‘‘ کے عنوان سے اپنے کالم میں جناب احمد ریاض مرحوم کا سرسری ذکر کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں لائل پور میں ایک مظلوم شاعر احمد ریاض بھی تھا جو ہجرت کرکے چک جھمرہ میں آباد ہوگیا تھا۔ اخبار ’’غریب‘‘ کی ادارت کرتا تھا۔ معمولی معاوضہ پر ہر روز چک جھمرہ سے آتا جاتا، رات گئے تک اپنی ذمہ داری ادا کرتا اور آخر تپ دق کے مرض میں دنیا سے رخصت ہوا۔ جب اس کی عمر صرف پینتیس سال تھی۔ اس شہر کے بعض صحافیوں نے اس کے مرنے کے بعد شائع ہونے والا اس کا شعری مجموعہ بھی پاکستان دشمنی کا نعرہ لگا کر ضبط کرا دیا مگر حبیب جالب نے اس کا ساتھ دیا اور اس کے بارے میں ایک نظم لکھی جو برگ آوارہ میں شامل ہے۔ جس کا ایک شعر ہے۔

سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا

پہلے ہی اپنا کون تھا اے دوست

اب جو تو ہوگیا جدا اے دوست

 خواجہ محمد زکریا کے اس کالم نے احمد ریاض کی کئی یادیں ذہن میں تازہ کردیں۔ ریاض صاحب جب روزنامہ غریب میں کام کرتے تھے تو انہوں نے اخبار میں بچوں کے صفحہ کی روایت ڈالی اور بچوں کی ذہنی تربیت کے لئے بزم غریب قائم کی جس کے ہفتہ وار اجلاس غریب کے دفتر واقع کچہری بازار میں ہوتے تھے۔ ریاض صاحب کے اس تربیتی فیضان سے جن بچوں نے کسب فیض کیا اور بعد میں خوب شہرت حاصل کی ان میں پروفیسر ڈاکٹر صدیق جاوید (مرحوم و مغفور) پروفیسر جہانگیر عالم، میاں محمد ابراہیم طاہر ، صغیر احمد باقر اور یہ خاکسار بھی شامل ہیں۔ احمد ریاض کے انتقال پر منّو بھائی نے روزنامہ تعمیر راولپنڈی میں ’’احمد ریاض کی موت پر چند آنسو‘‘ کے عنوان سے ایک کالم لکھا تھا، ان کی رحلت پر مجلس یادگار ریاض کے زیر اہتمام دھوبی گھاٹ کے میدان میں ایک پاک و ہند مشاعرہ بھی منعقد ہوا تھا جس میں برصغیر کے انقلابی شاعر ساحر لدھیانوی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ انہوں نے پاکستان میں بننے والی ایک فلم میں اپنے ایک نغمہ کی رائیلٹی احمد ریاض کی بیوہ اور بیٹی کے لیے عطیہ کر دی ہے۔ اس طرح صدر ایوب خان ریل کے ذریعے جب رابطہ عوام مہم پر نکلے تو چک جھمرہ ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر ان کی احمد ریاض مرحوم کی کمسن بیٹی سے ملاقات کرائی گئی جہاں صدر مملکت نے انہیں ایک لفافہ پیش کیا۔ اس ملاقات کا اہتمام صدر کے سیکرٹری مشہور ادیب جناب قدرت اللہ شہاب نے کرایا تھا جو احمد ریاض کو ذاتی طور پر جانتے تھے۔ خواجہ محمد زکریا نے احمد ریاض کے مجموعہِ کلام کی ضبطگی کا بھی ذکر کیا ہے۔ یہ مجموعہ کلام ’’موج خون‘‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔ حال ہی میں بک ہوم کے مالک رانا عبدالرحمن نے یہ مجموعہ کلام دوبارہ بہت محبت اور محنت سے شائع کیا ہے۔ 

فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک

اب وہ مضمون پیش خدمت ہے جو میں نے احمد ریاض مرحوم کی رحلت پر ہفت روزہ ’’وفاق‘‘ لائل پور میں لکھا۔

موت سے کس کومفرہے، ہر شخص کو آج نہیں تو کل موت کی آغوش میں جانا ہے۔ مگر بعض اموات واقعی اتنی المناک ہوتی ہیں کہ انسان ان کے وقوع پذیر ہونے پر لرز اٹھتا ہے۔ میں یہ تو نہیںکہہ سکتا کہ احمد ریاض کی موت بھی ایک ایسی موت تھی جس پر ہزاروں انسانوں کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں لیکن میرا اپنا احساس یہ ہے کہ آسمانِ ادب و شعر کے اس سورج کو ابھی جگمگانا تھا، اس کی روپہلی کرنیں ہماری نظروں میں چکا چوند ضرور پیدا کررہی تھیں مگر یہ سورج ابھی نصف النہارپر نہیں پہنچا تھا۔احمد ریاض ایک شاعر ضرور تھا اور جو اس کے اشعار و نغمات پڑھتے رہے ہیں اس کی موت ان کے لئے واقعی صدمہ کا باعث تھی اور جن حالات میں اس نے دم توڑا تھا وہ تو اس سے ہماری ہمدردیوں میں اور بھی اضافہ کردیتے ہیں۔ احمد ریاض ایک شاعر نہ ہوتا اور اس نے کسی اخبار کی ادارت نہ بھی کی ہوتی مگر جن حالات سے گزر کر اس نے چارپائی پر ایڑیاں رگڑتے ہوئے جان دی ہے وہ اس کی مظلومیت کا احساس دلانے کے لئے کافی ہیں۔میرے دوست مجھے کہتے ہیں کہ احمد ریاض جو ایک عظیم شاعر تھا مر گیا۔ مگر ان دوستوں سے کون کہے کہ شاعر تو روز پیدا ہوتے رہیں گے مگر ایک انسان کی حیثیت سے احمد ریاض کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا۔ احمد ریاض اپنی زندگی میں جن مصائب سے گزرا اور جس طرح اس نے مایوس کُن حالات میں زندگی سے نباہ کی کوشش کی اور اس کے قریبی لوگوں نے جس طرح اسے بے یارو مددگار چھوڑ دیا یہ اس کی زندگی کا ایسا دل خراش باب ہے جس کا ہر ورق ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ ہم آج اس کی موت کا ماتم تو کرتے ہیں لیکن جب اسے ہماری مدد کی ضرورت تھی ہم نے اس کے زخموں پر کوئی پھاہا نہیں رکھا لیکن یہ بھی اس کی انسانی عظمت ہی کا ثبوت ہے کہ ہم آج اسے اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں۔

ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات

احمد ریاض کی شاعری کے بارے میں مختلف لوگوں کی مختلف آراء ہیں۔ ایک گروہ وہ ہے جو اسے سر آنکھوںپر بٹھاتا ہے، اس کی شاعری کو وقت کی داستان قرار دیتا ہے اور اس کے خیال میں ریاض نظم کہنے والوں میں ایک لازوال مقام رکھتا تھا، مگر ایک طبقہ وہ بھی ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ احمد ریاض کی شاعری شاعری ہی نہ تھی۔ یہ دونوں طبقے بڑے انتہا پسند واقع ہوئے ہیں۔ حالاں کہ ایک کی بے پناہ عقیدت اور دوسرے کی نفرت نہ تو احمد ریاض کو کوئی عظمت بخش سکتی ہے اور نہ ہی اسے اسکے حقیقی مقام سے محروم رکھ سکتی ہے۔ (جاری) 

میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • دو کشتیوں میں بیک وقت سواری کی کوشش

    Aug 18, 2022
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • شہباز گل پمز ہسپتال منتقل، عمران خان کا رد عمل آ گیا

    Aug 18, 2022 | 00:17
  • ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    Aug 18, 2022 | 12:27
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، ...

    Aug 19, 2022 | 13:52
  •  عمران کا نظریہ آج ہر گھر ٗ ووٹر تک پہنچ چکا : شاہ محمود

    Aug 19, 2022
  •  خواتین وکلاء کی بڑھتی تعداد خوش آئند‘سرپرستی کریں ...

    Aug 19, 2022
  • گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی : نوائے وقت ...

    Aug 19, 2022
  • سیکرٹری زراعت کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا ...

    Aug 19, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ایوان بالا ،حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین کے ایک ...

    Aug 19, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Aug 19, 2022
  • کاش پاکستان سری لنکا بن جائے 

    Aug 19, 2022
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت اور ...

    Aug 18, 2022
  • 1

    سیاسی لڑائی میں ریاستی اداروں کو ملوث نہ کیا جائے

  • 2

    جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے  چھ دوست ممالک کے اعزازات

  • 3

    سپر ٹیکس: عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں

  • 4

    پٹرولیم نرخوں پر نوازشریف اور آصف زرداری کے تحفظات حکومتی فیصلے قبول کریںیا ...

  • 5

    پولیو ٹیم پر حملوں کا تسلسل

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘ 20  محرم الحرام،   1444ھ، 19 اگست 2022 ء

  • 2

    جمعرات ‘ 19  محرم الحرام،   1444ھ، 18اگست 2022 ء

  • 3

    بدھ ‘ 18  محرم الحرام،   1444ھ، 17اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • آزاد کشمیر میں پندرھویں ترمیم

    Aug 19, 2022
  • بیوروکریسی میں گروپنگ

    Aug 19, 2022
  • معاشی بحران اور ہماری ترجیحات 

    Aug 19, 2022
  • جمہوریت بطور فرسٹ آرڈر

    Aug 19, 2022
  • عقل برائے نقل

    Aug 19, 2022
  • سیدنا امام حسین ؓ کی شان

    Aug 19, 2022
  • آستاں ہے یہ کس شاہِ ذیشان کا

    Aug 19, 2022
  • موت کی ہچکی!

    Aug 19, 2022
  • کتاب سے مصافحہ کیجئے

    Aug 19, 2022
  • لمپی سکن کا پھیلائو، کسان کا معاشی قتل 

    Aug 19, 2022
  • 1

    ہم نے جو سمجھا؟

  • 2

    چھوڑ دو

  • 3

    سرِ تسلیم ِ خم ہے

  • 4

       بلڈ کینسر  سے جنگ لڑ رہا ہوں، صدر اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

  • 5

    کشمیر بنے گا پاکستان   

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت اور تقویٰ 

  • 2

    وسعتِ عبادت

  • 3

    عبادت، اعترافِ عجز  (۴)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم لیگ

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    خطبہ صدارت

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group