شوگر ملز مالکان کسانوں کو گنے کی پیمنٹ کریں ٗ ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے

Jun 26, 2022

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے سرپرست سید محمود بخاری چیئرمین کسان بچاؤ تحریک پاکستان چوہدری محمد یاسین کسان اتحاد کے صدر ابوبکر توصیف ۔ سیدمظہربخاری۔ کسان اتحاد کے صدر چوہدری عبدالصمد، انجمن کاشت کاران کے عامر غنی۔ آل پاکستان کسان فائونڈیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ساجد پرویز ٗشہزاد سلیمی جام عمیر راؤ غلام فرید یاسین پنوار چوہدری حافظ محمد طارق نے اپنے مشترکہ بیان میں شوگر ملز کی طرف سے کسانوں کے گنے کی پیمنٹ نہ کرنے پرمجبور کسانوں کی سال بھر کی محنت کی کمائی کو شوگر ملز مالکان نے ظلم کیا ۔انہوں نے اپنے اخباری بیان میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کسانوں کو گنے کی ادائیگی کی جائے ورنہ کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں درخواست کی کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کین کمشنر پنجاب میاں محمد زمان وٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ شوگر ملز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کر کے کسانوں کی ادائیگی کروائیں۔

مزیدخبریں