بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خطاب کے دوران مائیک خراب ہو گیا ۔وزیراعلیٰ جام کمال کو مائیک سے آواز نہ آنے پر اپنا خطاب 2 بار روکنا پڑا۔سپیکرعبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر کہا کہ مائیک سسٹم ٹھیک کرنے کا کام 3 سال سے زیرالتوا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جواب دیا کہ یہ گورنمنٹ کا کام نہیں کہ مائیک سسٹم کوٹھیک کرے، بازار سے مائیک سسٹم کی خریداری کرکے لگا دیں۔ سپیکر نے بتایا کہ اسمبلی کے اختیارمیں نہیں کہ مائیک سسٹم خود سے خرید سکے، جام کمال نے جواب دیا کہ ہم سارے اراکین اسمبلی چندہ کرکے مائیک لگا دیں گے۔بعد ازاں صوبائی اسمبلی کے سٹاف نے مائیک کو درست کرکے لگا دیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024