حکومت کا پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں پر نظرثانی کافیصلہ، پیٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے کااضافہ
حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں پر نظرثانی کافیصلہ کیاہے,پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جولائی کے بجائے آج رات 12 بجے سے ہی ہو گا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق نظرثانی شدہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے کااضافہ کیا گیاہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 100.10 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ کیروسین آئل کی قیمت میں 23.50 روپے، لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 17.84 روپے کااضافہ کردیا گیاہے.