اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 30جون تک 2 لاکھ 25 ہزار تک کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں، اس سے پہلے 3لاکھ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے 14 جون کو صورتحال سامنے رکھی تھی کہ وبا کا پھیلاؤ کہاں جا رہا ہے،ماہرین کے مطابق 30جون تک 2 لاکھ 25 ہزار تک کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلے 3لاکھ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ تھا،ہم نے حفاظتی تدابیر کو اپنایا تو سوا دو لاکھ کے قریب کیس ہوں گے۔احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے وبا تیزی سے پھیل سکتی ہےاور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا۔ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے میں 2سے 3 دفعہ صوبوں اور گراؤنڈ سے ہمیں انفارمیشن آتی ہے۔بہت سارے لوگ ایس او پیز پر پورا اتر رہے ہیں،تمام صوبوں اور وفاق میں انتظامی کارروائی کی گئی ہے۔وہ علاقے جہاں وبا کا پھیلاؤ تیز ہے وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن شروع کر دیا ۔20بڑے شہروں میں بتایا گیا کہ کونسی جگہ ہیں اور وہاں صوبوں نے اقدام شروع کیے ۔کیسز میں اضافہ ہوا تو لوگوں نے بھی احتیاط زیادہ کرنا شروع کی،وبا ختم نہیں ہوئی ہے نہ کہیں گئی ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ ایک ہفتے بعد یہ بتائیں گے کہ جو اقدامات لیے جا رہے ہیں اس کے کیا اثرات ہیں۔2ہفتے ایسے آئے تھے جس مین شہروں میں ہسپتالوں میں دباؤ بڑھا تھا۔ہسپتالوں میں ایک ہزار سے زائد بیڈ اسی ماہ اور جولائی تک 2ہزار بیڈ کا اضافہ کیا جائے گا ۔ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی جس سے صحت کا نظام مفلوج ہوتا نظر آئے۔ڈاکٹرز اور تمام میڈیکل کا عمل فرنٹ فٹ پر لڑ رہے ہیں ۔ہیلتھ کیئر ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ان کو سلام پیش کرتا ہوں اور سلیوٹ کرتا ہوں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024