واپڈا ورکرز یونین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے لاہور میں مظاہرہ
لاہور(پ ر) محکمہ بجلی واپڈا کے ملازمین نے آج آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے، کے زیر اہتمام کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان اور صوبائی وزیراعلیٰ صاحبان سے پُر زور مطالبہ کیا کہ وہ واپڈا محکمہ بجلی، سرکاری، نیم سرکاری، صنعتی و کمرشل اداروں، بینکوں اور میڈیا کے ملازمین کے لئے بجٹ سال 2020-2021 میں ان کی تنخواہوں و پنشنوں میں اضافہ کریں، لاہور میں سینکڑروں محنت کشوں نے بختیار لیبر ہال لاہور کے سامنے قومی اور محنت کشوں کے جھنڈے اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے کمر توڑ مہنگائی، ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے مطالبات کیئے اس موقع پر بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر محنت کشوں کو بھوک سے بچانے کے لئے ان کی تنخواہوں و پنشنوں میں وفاقی و صوبائی بجٹ میں 25فیصد اضافہ کرے جس طرح کہ انہوں نے پچھلے سال اسمبلی و سینٹ کے اراکین کے لئے 100فیصد اضافہ کیا ہے۔