پاکستان گارنٹی دے دہشتگردانہ حملہ نہیں ہوگا: بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہرزہ سرائی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ویزوں کی گارنٹی مانگنے کے جواب میں کہا ہے کہ کیا پاکستان اس بات کی گارنٹی دے سکتا ہے کہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوگا۔ بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق آئی سی سی کے قوانین میں واضح ہے کہ کوئی حکومت بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کریگی‘ یہ طریقہ بورڈ کیلئے بھی ہے کہ وہ حکومتی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سرحد پراشتعال انگیزی نہ کرنے کی گارنٹی دے۔ کیا پی سی بی تحریری طور پر یہ گارنٹی دے سکتا ہے‘ حکومت اس بات یقینی بنائے گی کہ پاکستان کی طرف سے کوئی غیر قانونی حملے نہیں ہونگے۔ سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی جائیگی۔ بھارتی سرزمین پر کوئی حملہ نہیں ہوگا اور پلوامہ جیسے واقعات کو نہیں دہرایا جائے گا۔ پی سی بی اس بات کو محسوس کرے اور اکیلئے آئی سی سی میں ایجنٹ کے طور پر کام نہ کرے جو بھارتی مفاد کیخلاف کام کرتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ آئی سی سی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2021ء اور ورلڈ کپ 2023ء کیلئے پاکستانی کرکٹرز کے ویزوں کیلئے بھارتی بورڈ سے گارنٹی اور بھارت میں کھیلنے کیلئے کلیئرنس لے کر دے۔