لاہور:بیکری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7افراد زخمی

لاہور میں فیروزپور روڈ پر اچھرہ کے قریب ایک بیکری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق بیکری میں ہونے والا سلنڈر دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا، جس سے 7افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بیکری کا عملہ اور سکیورٹی گارڈ شامل ہے۔