گورنر سندھ سے میئرسی فورڈیو کے نازش عادل کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنرسندھ عمران اسماعیل سے سی فورڈ،یو کےK U - Seafordکی میئر نازش عادل نے گورنرہاوٗس میںملاقات کی ۔ ملاقات میںمقامی حکومتی نظام ، تجارت بڑھانے ،مقامی حکومتی نمائندگانکے وفودکے تبادلوںپراظہار خیال کیاگیا ۔اس موقع پرگورنرسندھ نے کہاکہ وفود کے تبادلوںسے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے جو باہمی مفادکی بہتری میںاہم ثابت ہوںگیااس طرح کے اقدامات سے ایک دوسرے کوسمجھنے اورنئے نئے تجربات کے حصول میںآسانی پیدا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ اسطرح کے اقدامات کے ذریعے سے ہی مقامی حکومت کے نظام میںمزیدبہتری لائی جاسکتی ہے جس سے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے وسیع پیمانے پراقدامات اٹھانے میں مدداورمقامی نظام کونئی جہت حاصل ہوگی ۔میئرنازش عادل نے گورنرسندھ کواپنے تجربات اور سی فوڈز کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔