خطے میں امن وسلامتی کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:حنیف طیب
کراچی (نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے پارٹی رہنماؤں شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع ،پیرزادہ غلام حسین چشتی ،مولانا شاہدین اشرفی،عبدالقدیرشریف،محمدنفیس قادری اور سید حنیف بخاری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے اور اس نے برادرملکوں کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ اور مفاہمانہ رویہ اختیارکیا ہے۔ خطے میںامن وسلامتی کے لئے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، آج ساری دنیا اس بات کی معترف ہے کہ پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کے باعث ہی خطے میں امن کی فضا قائم ہے۔انہوںنے افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یارکے اس بیان پر کہ’’ پاکستان اور افغانستان یک جان دوقالب ہیں ‘‘پاکستانی عوام نے طویل عرصہ افغان مہاجرین کی بے مثال مہمان نوازی کی ہے۔ میں برسوں کی مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں‘‘ ۔
حنیف طیب