سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم
کراچی ( سٹی نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارقائم خانی کی ہدایات پر ادارے میں ـ" رین ایمرجنسی سینٹر"قائم کردیاگیاہے ،ٹیکنیکل کمیٹی کا مخدوش حالت عمارات سے متعلق سروے جاری ہے ،شہریوں سے اطلاعات فراہم کرنے کی درخواست جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرمختلف علاقوں میں دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔