رانا انجم کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
مفتاح اسماعیل‘ رانا احسان‘ محمد سلمان خان‘ اسداللہ بھٹو‘اسلم بھٹہ و دیگر کی شرکت
کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا انجم کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام رانا ہاؤس فیوچر کالونی لانڈھی میں کیا گیا۔جس میں جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) سندھ مفتاح اسماعیل، سنیئررانا احسان،صدر کراچی ڈویژن سلمان خان،نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو،اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ،حاجی امین مانا،غلام مصطفی ایڈوکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔ جبکہ دعا مولانا شعیب عالم نے کرائی۔ دیگر شرکاء میں سلیم انجم،رانا شمشاد،حاجی صالحین تنولی،رانا وارث، عدیل اقبال رعد،سلیم رانا ایڈوکیٹ،غلام رسول،ملک تاج،حبیب الرحمان،ڈاکٹر جواد صفدر،ڈاکٹر عرفان راؤ،پروین بشیر،شہناز اختر،ڈاکٹر گل رعنا،شاہدہ انوار،اقبال بیگم،فواد شاہ،خلیل ستی،شاہد رانا،نصرت ابڑو،رانا عارف،حاجی پرویز،قاضی زاہد،حاجی شرافت اکاخیل،حاجی طیب زر،فضل خان، راؤ سلیم،سلیم مزاری،رانا صابر،لیاقت خان،وحید رزاق،قاضی افتخار،سفیر شاہ،امجد ظہور،فیروز خان،فضل دین راجپوت،صادق خان،وحید زمان لالا،راشد گجر، مسلم لیگی کارکنوں،عزیز و اقارب ، اہل علاقہ اور سماجی ، کاروباری ، سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔