صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے: محمد سلمان خان
کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر محمد سلمان خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کچھ دن قبل فواد چوہدری نے ایک بڑے چینل کے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا اور گذشتہ دنوں ایک مقامی چینل پر گفتگو کے دوران PTI کے مسرور سیال نے جو غلیظ زبان استعمال کی اور جس طرح کا تشدد کیا اُس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے یہ دراصل اُسی سلسلے کی کڑی ہے جو وزیر اعظم کے ایڈوائزر نعیم الحق نے ایک ٹاک شو میں دانیال عزیز کو پانی کا گلاس ماکر شروع کیا تھا۔ دراصل یہ لوگ حق کی آواز کو بلند ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔