جی الیون ون سے اغواء کئے گئے11 سالہ بچے محمد عبداللہ کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کرالیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی الیون ون سے اغواء کئے گئے11 سالہ بچے محمد عبداللہ کو پولیس نے سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز سے بازیاب کرلیا بچے کو گھریلو ملازم تاوان کیلئے اغواء کرکے لے گیا تھا جسے تھانہ کنڈیارو کے علاقے سے بازیاب کیا گیا ایس ایچ او تھانہ رمنا قیصر نیاز گیلانی کی سربراہی میں ٹیم نے بچہ بازیاب کیا ملزم محمد کامران گرفتار کرلیا گیا۔