حکومت فلاحی ریاست کا وعدہ پورا کر رہی ہے، علی زیدی
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے وزیرِ اعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت انتقال کرنے والے ملازمین کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔دوہزار تیرہ سے امدادی پیکج کی رقم لواحقین تک نہیں پہنچی تھی۔وفاقی وزیر علی زیدی کی کوششوں سے تمام ملازمین کی منظوری ای سی سی سے لی گئی۔مجموعی طور پر سولہ ملازمین کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں. مذکورہ پیکج میں انتقال کرنے والوں کے لواحقین کو مالی امداد اور پلاٹ کی مد میں رقم شامل ہیں، علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فلاحی ریاست کے وعدے کو پورا کر رہی ہے. عوامی حکومت ہمیشہ لوگوں کی فلاح کو پْلّوں اور سڑکوں پر ترجیح دیتی ہے.