ایک تصویر ایک کہانی……
50 سالہ محمد سرور کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی ہے وہ اپنی سائیکل پر ہی لنڈے کی شرٹ اور پینٹ فروخت کرتا ہے سرور نے بتایا کہ اس کے سات بچے ہیں جو پڑھتے ہیں اور کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اس نے بتایا کہ یہ کام دن میں کرنے والا نہیں دن کے وقت گاہک کم ملتا ہے وہ شام پانچ بجے سائیکل لیکر نکلتا ہے اور رات ایک بجے تک جو بازار رات کو کھلتے ہیں وہاں سائیکل کھڑی کر لیتا ہے اور ہر طرح کا پیس سو روپے میں فروخت کرتا ہے اس نے بتایا کہ مہنگائی نے مار دیا ہے چل پھر کر کام سے ٹانگیں رہ جاتی ہے بچوں کی فیس اور کرایہ بڑی مشکل سے دیا جا رہا ہے بس اللہ ہی حافظ ہے جو نظام چل رہا ہے۔(فوٹو :عابد حسین)