یونین کونسل کے دفاتر کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا
لاہور(نیوزرپورٹر)شہر بھر میں یونین کونسلز کے دفاتر سے شہریوں کو زبردست ریلیف فراہم کرنے کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ، طلاق نامے، ناموں کے اندراج کے فوری اجراء کے لیے یونین کونسل کے دفاتر کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یونین کونسل میں آنے والے سائل کے کام میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری دیر نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے یونین کونسل نمبر64کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر عمران مقبول اور پی ایس او عاصم سلیم بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے یونین کونسل 64 میںانتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے نکاح نامہ، برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر کاغذات کو چیک کیااورعوام کے زیر التوا کیسوں اور درخواستوں پر تاریخوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے یو سی دفتر میں پولیو، صفائی ستھرائی ، کلین اینڈ گرین کے آگاہی بینرز کو بھی چیک کیا۔