ریلوے ملازمین کا ڈیزل انجن شیڈمیں مہنگائی کیخلاف اورمطالبات کے حق میں مظاہرہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام ملازمین نے ریلوے ڈیزل انجن شیڈ میں مہنگائی کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا احتجاج کرنے والے ملازمین نے انجن شیڈ سے نکلنے والے شالیمار ٹرین کے انجن کو روک لیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اس لئے مہنگائی 50فیصد مہنگائی الائونس دیا جائے ،ملازمین کا ٹی اے فوری ادا کیا جائے،یتیم بچوں اور کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے۔