سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا: محمد پرویز ملک
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہسلیکٹڈ حکمرانوں سلیکٹڈ ہی کہا جائے گاانہوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا، یہ تماشہ پوری قوم دیکھ رہی ہے لیکن اس سے ہمارے قدموں میں کوئی لرزش نہیں آئی، ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی عوام کا انتخاب نہیں تھی اور عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، منتخب وزیراعظم نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر منتخب لوگوں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے اور مزید کررہے ہیں، یہ مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداروں و کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے ۔اس موقع پر پارٹی دیگر رہنماؤں،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔