شاہدرہ: تیزاب گردی کا شکار خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی) شاہدرہ کے علاقہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی،خاتون پر اسکے شوہر نے گھریلو جھگڑے پر تیزاب پھینکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ بشیر کالونی کے رہائشی وحید نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی نازیہ پر تیزاپ پھینک دیا تھا جس کے باعث اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا،خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں چل بسی۔ایس پی سٹی سید غضفر علی شاہ کے مطابق ملزم وحیدکو وقوعہ کے روز ہی چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نازیہ بی بی کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔ خاتون کی نعش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔