پاکستان نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے کی مالی معاونت کا عزم ظاہر کیاہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے امداد سے متعلق کانفرنس دوہزارانیس میں فلسطینیوں کی امداد کے عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے سربراہ کی اپیل کی حمایت کرتاہے اوروہ فلسطین کی امداد اورتعمیرات کے ادارے کی رضاکارانہ امداد کرے گا۔ملیحہ لودھی نے امیدظاہرکی کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کوواپسی سے فلسطینی ریاست کے قیام کی امیدروشن ہوگی۔