میں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بدلوں گا نہیں:چوہدری نثار علی خان

Jun 26, 2018 | 22:31

ویب ڈیسک

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بدلوں گا نہیں ۔ میں تھوک کر چاٹنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ میں نے ایک شخص کو وفاداری کے 34سال دئے۔اس شخص نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔اقتدار کا شوق ہوتا تو وزیر داخلہ کا عہدہ نہ چھوڑتا۔میرا کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ۔ میں نے نواز شریف اور ان کی پوری فیملی کا حجاب رکھا۔ میں نوز شریف سے پوچھتا ہوں۔ میں نے تمہارے ساتھ کون سا جرم کیا۔لوگ کردار،کارکردگی اور خدمت پر ووٹ دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ این اے ۔63ٹیکسلا میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ریلوے گراﺅنڈ ٹیکسلا میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا۔کہ آج اہلیان ٹیکسلا کے ثابت کر دیا ہےکہ ٹیکسلا وفاداروں کا شہر ہے اور یہ جرات مند لوگوں کا ساتھ دیتا ہے۔میرے مخالفین نے صرف پارٹیاں بدلیں اور کوٹھیاں بنائیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے ایک شخص کو وفاداری کے 34سال دے۔اس شخص نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔ میں نے تمھارے ساتھ کون سا جرم کیا۔ میں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اب میں اپنا فیصلہ بدلوں گا نہیں ۔ میں تھوک کر چاٹنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ میں نے سیاست میں صرف عزت کمائی ہے۔چند لوگوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔بات کرنی سب کو آتی ہے لیکن خدمت کوئی کوئی کرتا ہے۔میرے مخالفین نے صرف مفادات کی سیاست کی اور پارٹیاں بدلیں۔علاقہ کے ہر کونہ میں آپ کو میری خدمت کے نشان نظر آئیں گے۔میرے مخالف کوئی ایک میگا پراجیکٹ بتا دیں جو انھوں نے اس علاقہ کو دیا ہو۔انھوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ(ن) سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔لوگ کردار کارکردگی اور خدمت پر ووٹ دیتے ہیں۔

مزیدخبریں