جولا ئی میں گرمی کی شدت: انتخابات خونی ہونے کا خدشہ ہے: ماہر نفسیات
اسلام آباد( آن لائن ) ماہر نفسیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عام انتخابات میں خون خرابہ اور قتل وغارت معمول سے زیادہ ہوگی جس کی بڑی وجہ جولائی میں پڑنے والی شدید گرمی ہے ۔ ایک ماہر نفسیات فرحت عباس نے بتایا کہ گرمیوں میں انسانی جذبات زیادہ بھڑکتے ہیں اور غصہ زیادہ آتا ہے جس کے نتیجے میں لڑائیاں معمول سے زیادہ ہوتی ہیں زیادہ گرمی کی شدت سے انسانی دماغ پگھل جاتا ہے اور خون میں حرارت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ماہر نفسیات نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ جولائی کے دنوں میں بھی پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی کیونکہ مون سون کی شدت اگست میں زیادہ ہوتی ہے ماہر نفسیات نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولنگ کے دن سکیورٹی کے انتظامات سخت کریں مخالف کیمپوں کے مابین فاصلہ کم ازکم آدھے میل کا ہونا چاہیے جبکہ ووٹرز کے حق رائے دہی کے دوران ہونے والے جھگڑے کا فوری حل تجویز کیاجائے تاکہ پولنگ کے روز مخالفت سیاسی دھڑے قتل و غارت سے بچ سکیں اور اگر سکیورٹی کے انتظامات نہ کئے گئے توپنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے گرم مرطوب میدانی عالقوں میں یہ انتخابات خونی ہوسکتے ہیں جس سے بچائو کیلئے تدابیر فوری اختیار کرنی چاہئے۔