وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اپنا وعدہ پورہ کریں گے اور2018ءمیں قوم کو روشن پاکستان دیں گے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہناہے کہ جون 2012ءمیں بجلی کا اوسط شارٹ فال پانچ ہزار آٹھ سو اکتیس میگاواٹ تھا جو کم ہو کر تین ہزار دو سو اٹھارہ میگاواٹ رہ گیا، جون2012ءمیں بجلی کی اوسط پیداوار گیارہ ہزار دو چالیس میگا واٹ تھی جبکہ جون 2016ءمیں بجلی کی اوسط پیداواربڑھ کر سولہ ہزار دو سو ستر میگاواٹ تک پہنچ چکی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جون 2013میں بجلی کا اوسط شارٹ فال سات ہزار نوسو اڑتیس میگاواٹ تھا۔ جو اس وقت بجلی کی پیداوار کے تناسب سے سڑسٹھ فیصد زیادہ تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024