حکومت کا ایجنڈا عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے: اقبال حسین
رائے ونڈ (نامہ نگار) امیدوار ڈپٹی میئر لاہور اقبال حسین نمبردار نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ،چین توانائی منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہا ہے ،اگلے سال کے آخر تک توانائی بحران کا خاتمہ متوقع ہے ،پانامہ لیکس کا واویلہ کرنے والے این آر او زدہ سیاست دان اپنے گریبان میں جھانکیں ،جنہوں نے مشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں کرپشن کی تمام حدیں عبور کیں ،شور مچاکر عوام کی توجہ اپنے کئے سے ہٹائی نہیں جاسکتی ،میاں نواز شریف صحت مند ہیں ،انشاء اللہ اگلے ہفتے پاکستان میں اپنے ورکروں کے درمیان ہوں گے ،وہ ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرے پر کارکنوں اور میڈیا سے کررہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں 4اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3ارب 37کروڑ 92لاکھ کی منظوری دی ہے ،جس کا وہ جلد خود افتتاح کریں گے ،اقبال حسین نمبردار نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،سابقہ حکومتوں نے دہشت گردی اور کرپشن کے سواقوم کو کچھ نہیں دیا ،ن لیگ کو مشکل حالات میں حکومت ملی ،لیکن اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک آج اپنے پائوں پر کھڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ کی تعمیروترقی میں سب سے اہم کردار ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کاہے جو عوام سہولیات پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔