گجرات: گیپکو کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک
گجرات (نامہ نگار) معین الدین پور سیداں گجرات میں محکمہ گیپکو کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی دو بھینسیں پول کرنٹ لگنے کیساتھ ہلاک ہو گئیں تفصیلات کے مطابق معین الدین پور سیداں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات سید اعظم علی شاہ اور سید کاظم علی شاہ کے ڈیرہ کے ساتھ محکمہ گیپکو پول (کھمبا) گزشتہ روز تیز آندھی کی وجہ سے زمین بوس ہو گیا تھا۔ جس کی ننگی تاریں زمین کے ساتھ لگ رہی تھیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی دو بھینسیں کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گئیں۔