حکومت عوام کو بہتر تعلیمی و طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے: مستنصر بااللہ
مانگا منڈی (نامہ نگار) یوتھ ونگ پی پی 161کے صدر مستنصر با اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے اور غریب عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے حکومت کے شام کے وقت آئوٹ ڈور کھولنے کے فیصلہ کو بڑا احسن اقدام قرار دیا ہے۔