مقبوضہ کشمیر میں جنگجوﺅں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
نئی دہلی (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جنگجوﺅں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی امور دفاع کے وزیر مملکت کرن رینجیو نے کہا ہے کہ فوج کو جنگجو مخالف کارروائیوں میں کامیابیاں مل رہی ہیں جس کے باعث جنگجوﺅں پر دباﺅ بڑھ رہا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپریشنوں کو چھوڑ کر دیگر معاملات پر تشدد کا گراف کافی حد تک کم ہو گیا ہے صورت حال اطمینان بخش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سرحد پار سے دراندازی میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ جنگجو اس پار داخل ہونے کی کوشش میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے کشمیر میں جنگجوﺅں کے خلاف فوج زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کر رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ریاست میں سرگرم جنگجوﺅں پر دباﺅ میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب وہ میدانی علاقوں تک رسائی حاصل کرنے کی زبردست کوششیں کر رہے ہیں تاکہ وہ گڑ بڑ پھیلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی سلامتی پر توجہ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
بھارتی وزیر